اقوام متحدہ 17

اقوام متحدہ کی نمائندہ پر یورپی ملکوں کی تنقید پر ادارے کا اظہار تشویش

نیویارک (رپورٹنگ آن لائن )اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کی ترجمان نے کہا ہے کہ انہیں اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی اور ماہر فرانسسکا البانیز پر بعض ملکوں کی طرف سے کی جانے والی تنقید پر تشویش ہے۔یہ تنقید بعض یورپی ممالک کی طرف سے کی گئی ہے۔ جس میں فرانس اور جرمنی بھی شامل ہیں۔

فرانسسکا البانیز اقوام متحدہ کی طرف سے فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر رپورٹ مرتب کرنے کی ذمہ دار ہیں۔ترجمان انسانی حقوق کمیشن نے کہا کہ نمائندوں پر حملے کیے جا رہے ہیں اور انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ یہ ساری مہم انسانی حقوق ایسے حساس موضوع سے توجہ ہٹانے کے لیے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں