ڈونلڈ ٹرمپ 51

اقوام متحدہ کی خاتون نمائندہ پر امریکی پابندیاں خطرناک نظیرہے، ترجمان انتونیوگوتریس

نیویارک( رپورٹنگ آن لائن)اقوام متحدہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کی جانب سے اقوام متحدہ کی ایک خود مختار خاتون نمائندہ پر اسرائیل پر تنقید کی پاداش میں عائد کی گئی ناقابل قبول پابندیوں کو مسترد کر دیا اور ان کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔

یہ بات اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ترجمان اسٹیفن ڈوژارک نے نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے لیے انسانی حقوق کی خصوصی نمائندہ فرانسسکا البانیز کے خلاف اٹھایا گیا یہ اقدام ایک خطرناک نظیر قائم کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں