نیویارک (رپورٹنگ آن لائن)اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرش آئندہ ہفتے روس اور یوکرین کا دورہ کریں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق روسی صدارتی محل کریملن نے بتایاکہ ٹیرش ماسکو میں منگل کو روز پہلے روسی وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف اور پھر روسی صدر ویلادیمیر پوٹن سے ملاقات کریں گے۔
بعد ازاں جمعرات کو کیف میں ان کی یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی سے بھی ملاقات متوقع ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اقوام متحدہ کے چیف ان رہنمائوں سے ملاقاتوں میں فوری طور پر جنگ روکنے اور عام شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے پر بات چیت کریں گے۔ کییف اور ماسکو کے دورے کا مقصد یوکرین میں جلد سے جلد قیام امن کو بحال کرنا ہے۔