گورنر پنجاب 174

اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں کو بھارتی انتہا پسندی کا نوٹس لینا چاہیے‘ گورنر پنجاب

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں کو بھارتی انتہا پسندی کا نوٹس لینا چاہیے‘اسلامو فوبیا بھارت میں اپنی سب سے مہلک شکل اختیار کر چکا ‘کوئی شک نہیں بھارت انتہا پسندی کا گڑھ بن چکا ہے‘ امت مسلمہ کو بھارت میں مسلمانوں پر مظالم کے خلاف یک زبان ہونا ہوگا۔

منگل کو جاری اپنے بیان میں چوہدری محمد سرور نے نامور امریکی دانشور نوام چومسکی کی بھارت میں اسلامو فوبیا سے متعلق کہا کہ اسلامو فوبیا بھارت میں اپنی سب سے مہلک شکل اختیار کر چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ کوئی شک نہیں بھارت انتہا پسندی کا گڑھ بن چکا ہے، امت مسلمہ کو بھارت میں مسلمانوں پر مظالم کے خلاف یک زبان ہونا ہوگا۔

گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ بھارت جمہوریت سے ہندو نسل پرستی میں بدل رہا ہے، مودی کی قیادت میں بھارت میں منصوبہ بندی کے تحت مسلمانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔چوہدری محمد سرور نے مزید کہا کہ بھارت میں مذہبی آزادی اور اقلیتوں کا تحفظ ختم ہو چکا ہے، نریندر مودی اور آر ایس ایس کی سوچ میں کوئی فرق نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں