شہزادہ خالد بن سلمان

اقوام متحدہ رپورٹ نے ایران کی اندھی سوچ بے نقاب کر دی،سعودی عرب

ریاض (رپورٹنگ آن لائن)سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے باور کرایا ہے،

کہ ایران کے حوالے سے اقوام متحدہ کی رپورٹ تہران کے نظام کا حقیقی چہرہ ظاہر کرتی ہے۔

عالمی برادری پر لازم ہے کہ وہ ایران کو ہتھیاروں کی ترسیل روکے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق شہزادہ خالد نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ سعودی عرب کا اقوام متحدہ کے

ذریعے تحقیقات کا فیصلہ ایران کی کارستانیاں روکنے کے لیے کیا گیا۔

ادھر اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مندوب عبداللہ المعلمی نے باور کرایا،

کہ ایران کو اس سے زیادہ تباہ کن برتا کا موقع نہیں دیا جانا چاہیے۔

ہم سلامتی کونسل سے توقع رکھتے ہیں کہ ایران پر ہتھیاروں کی پابندی کے فیصلے میں توسیع کر دی جائے گی۔

المعلمی کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے ایرانی دھمکیوں اور اشتعال انگیزیوں کا بہت سامنا کیا ہے۔