اقوام متحدہ 139

اقوام متحدہ دفتربرائے انسانی حقوق کاسنکیانگ میں زیادتیوں سے متعلق رپورٹ جلدشائع کرنے کا اعلان

نیویارک(رپورٹنگ آن لائن)اقوام متحدہ کا انسانی حقوق دفترچین کے صوبہ سنکیانگ میں انسانی حقوق کی صورت حال کے بارے میں اپنے جائزے کو حتمی شکل دے رہا ہے جہاں یغورنسل کے مسلمانوں نے الزام عایدکیا ہے کہ انھیں غیر قانونی طور پر حراست میں لیا گیا،ان کے ساتھ نارواسلوک کیا گیااورانھیں ان کی منشا کے منافی جبری کام پر مجبورکیا گیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کی ہائی کمشنربرائے انسانی حقوق مشعل باشلیٹ کے دفتر نے امیدظاہرکی کہ وہ آنے والے ہفتوں میں سنکیانگ کی صورت حال سے متعلق رپورٹ شائع کردی جائے گی۔البتہ ان کے علاقے کے مجوزہ دورے کے بارے میں چینی حکام کے ساتھ طویل عرصے سے جاری بات چیت میں کوئی ٹھوس پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں