یاسر حسین 165

اقراء سے دوسری شادی کی ایک دو بار بات کی مگر اجازت نہیں ملی، یاسر حسین

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) کامیڈین اداکار یاسر حسین اہلیہ اقراء عزیز سے دوسری شادی کی اجازت لینے لگے۔اداکار یاسر حسین نے حال ہی میں وجاہت رؤف کے شو ‘وائس اوور مین’ میں شرکت کی جہاں انہوں نے بتایا کہ وہ کوشش کر چکے ہیں لیکن اقراء دوسری شادی کی اجازت نہیں دے رہیں۔میزبان نے یاسر سے سوال کیا کہ ‘اقراء حسین اگر انہیں تین شادیوں کی اجازت دے دیں تو وہ کن خواتین سے شادی کریں گے؟’۔

جواب میں یاسر نے کہا کہ اقراء کبھی اجازت نہیں دے گی کیونکہ میں نے ایک دو بار دوسری شادی کی بات کی تو اْس نے صاف انکار کردیا۔یاسر حسین نے کہا کہ اگر اقراء اجازت دے بھی دیتی ہے تو مجھے آج تک ایک ہی شادی کیلئے موزوں خاتون ملی جس سے میں نے شادی کرلی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں