آئی ایس پی آر 19

افغان طالبان کی پاکستان میں خوف پھیلانے کی کوشش ناکام بنا دی، آئی ایس پی آر

راولپنڈی(رپورٹنگ آن لائن) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ افغان طالبان کی پاکستان میں خوف پھیلانے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 13 مارچ کو افغان طالبان نے پاکستان پر ڈرون حملے کیے، ڈرونز کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے مار گرایا، ملبہ گرنے سے کوئٹہ میں 2 بچے زخمی ہوئے جبکہ کوہاٹ اور راولپنڈی میں بھی ایک، ایک شہری زخمی ہوا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ یہ حملے عوام میں خوف پھیلانے کی افغان طالبان کی ناپاک کوشش ہے، افغان طالبان کی اشتعال انگیزیوں کے سامنے پاکستان نہیں جھکے گا، افغان سر زمین سے ہونے والی دہشت گردی ناقابل برداشت اور ناقابل قبول ہے۔

پاک فوج کے ترجمان ادارے کا مزید کہنا تھا کہ افواج پاکستان دہشت گردی اور اس کی تمام شکلوں کے خلاف ثابت قدمی سے لڑتی رہیں گی، پاکستانی عوام کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدام جاری رہے گا، آپریشن غضب لِلحق دہشتگردی کے خاتمے تک جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں