محسن نقوی 41

افغان طالبان نے حملہ کرکے بھیانک غلطی کی، وفاقی وزیر داخلہ

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ افغان طالبان نے حملہ کرکے بھیانک غلطی کی، افغان طالبان کی جارحیت پر پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا۔ایک بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ بزدل دشمن نے رات کی تاریکی میں وار کیا، افغان طالبان نے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی مذموم کوشش کی۔

انہوںنے کہاکہ افغان طالبان کی جارحیت ناقابل برداشت ہے، افغان طالبان کو سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہے۔محسن نقوی نے افغان طالبان کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی مذمت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں