قومی ٹیم 155

افغانستان کیخلاف سیریز اور ایشیاکپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان 10اگست تک کئے جانے کا امکان

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)افغانستان کے خلاف سیریز اور ایشیاکپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان 10اگست تک کئے جانے کا امکان ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ قومی ٹیم کے اسکواڈ کے اعلان کیلئے نئی سلیکشن کمیٹی کی تشکیل پر مشاورت جاری ہے اور اگلے ہفتے میں پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف کی منظوری کے بعد چیف سلیکٹر اور دوسرے ارکان کے ناموں کا اعلان کردیا جائے گا۔افغانستان اور ایشیاکپ کیلئے کھلاڑیوں کے ناموں کو ٹیم مینجمنٹ کی مشاورت کے بعد فائنل کریں گے۔

نئی سلیکشن کمیٹی کا پہلا ٹاسک پاکستان اور افغانستان کے درمیان سری لنکا میں شیڈول سیریز کیلئے ٹیم کاانتخاب ہے اور یہ ہی ٹیم ایشیاکپ کے لیے ہوگی جبکہ سری لنکا اور بھارت کی کندیشنز میں قدرے فرق کی وجہ سے الگ الگ ٹیموں کا انتخاب کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیریز کا پہلا میچ 22اگست، دوسرا 24اگست کو ہمبنٹوٹا میں شیڈول ہے۔

دوسری جانب بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 2023کیلئے آئی سی سی کی جانب سے تمام بورڈز کو ٹیم کے حتمی اعلان کے لیے 25اگست تک کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں