اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان رابطوں کا کافی فقدان ہے ،سیاسی رابطے زیادہ ہونے چاہئیں ، پاکستان میں جو اس وقت دہشتگردی ہو رہی ہے پیک پر ہے ،افواج پاکستان ، پولیس اور عوام قربانیاں دے رہے ہیں ،افغانستان سے دہشتگردی ہو رہی ہے۔
انسٹیٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد کیا گیا سیمینار میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ماہرین اور افراد شریک ہوئے ۔ سیمینار سے مہمان خصوصی گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اپنے خطاب میں کہاکہ پاکستان میں جو اس وقت دہشتگردی ہو رہی ہے پیک پر ہے ،افواج پاکستان ، پولیس اور عوام قربانیاں دے رہے ہیں ،افغانستان سے دہشتگردی ہو رہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ دہشتگردی کے لیے افغانستان کی سرزمین استعمال ہونے کے ثبوت دئیے ۔ انہوںنے کہاکہ بھارت اور اسرائیل افغانستان کی سرزمین استعمال کر رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ دوست ممالک سعودی عرب اور ترکیہ کے کہنے پر افغانستان سے بیٹھ کر بات کی ثبوت دئیے ۔ انہوںنے کہاکہ افغانستان کی حکومت نے کوئی ایکشن نہیں لیا ،بات چیت کے دروازے بند نہیں ہونے چاہئیں ،تجارت متاثر ہو رہی ہے اس پر بات ہونی چاہیے ۔
انہوںنے کہاکہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان رابطوں کا کافی فقدان ہے ،سیاسی رابطے زیادہ ہونے چاہئیں۔ انہوںنے کہاکہ وزیر خارجہ نائب وزیر اعظم دورے پر گئے اچھا ہوتا خیبرپختونخوا سے بھی نمائندگی ہوتی ،پاکستان میں اس وقت ان لیگل افغانی بہت زیادہ تعداد میں پناہ لیے ہوئے ہیں ،آزادانہ پھر رہے ہیں ایکشن مزید تیز ہونا چاہیے، امن پہلی ترجیح ہے









