خان سواتی

اعظم سواتی کی جیل میں پی ٹی آئی رہنمائوں سے ملاقات کی درخواست خارج

لاہور (رپورٹنگ آن لائن )عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کی جیل میں قید پی ٹی آئی رہنمائوں سے ملاقات کی درخواست خارج کردی۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں انہوں نے شاہ محمود قریشی سمیت پاکستان تحریک انصاف کے دیگر رہنماں سے جیل میں ملاقات کی استدعا کی تھی۔عدالت کے جج منظر علی گل کے روبرو ہونے والی سماعت میں جیل حکام نے رپورٹ پیش کی، جس میں بتایا گیا کہ شاہ محمود قریشی ،ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر رہنما کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جیل رولز کے تحت قیدی کے خونی رشتوں کے ساتھ ملاقات کروائی جاتی ہے۔جیل حکام کی رپورٹ کے بعد انسداد دہشت گردی عدالت نے اعظم سواتی کی جیل میں پی ٹی آئی رہنمائوں سے ملاقات کی درخواست خارج کردی۔