اظہر علی 19

اظہر علی پشاور زلمی کے فیلڈنگ کوچ مقرر

پشاور (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلیے سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو ٹیم مینجمنٹ کا حصہ بنالیا ہے۔پشاور زلمی نے اظہر علی کو پی ایس ایل 11 کیلئے ٹیم کا فیلڈنگ کوچ مقرر کیا ہے۔

41سالہ اظہر علی نے 97 ٹیسٹ اور 53 ایک روزہ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی اور بالترتیب 7 ہزار 142 اور 1 ہزار 849 رنز بنائے ہیں۔

انہوں نے دونوں طرز کی کرکٹ میں بالتریب 66 اور 8 کیچز پکڑے ہیں۔پشاور زلمی نے پہلی اور آخری بار 2017 میں فائنل جیتا تھا، جبکہ 2018، 2019 اور 2021 میں فائنل کھیل چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں