سوریاکمار 15

اس پچ پر پہلے بیٹنگ کرنا ہی بہتر تھا،بھارتی کپتان سوریاکمار یادیو

کولمبو(رپورٹنگ آن لائن) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستان سے جیتنے کے بعد بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے کہا ہے کہ اس پچ پر پہلے بیٹنگ کرنا ہی بہتر تھا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ہم نے اسی برانڈ کی کرکٹ کھیلی جو کھیل رہے ہیں، ایشان کشن نے بہت شاندار اننگز کھیلی۔بھارتی کرکٹ ٹیم کپتان نے بتایا کہ ایشان کشن نے جلد وکٹ گرنے کے بعد ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ بعد میں آنے والے بلیبازوں نے بھی شاندار کھیل پیش کیا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ ہمیں معلوم تھا کہ اس پچ پر پاکستان کیخلاف 175 رنز کا اسکور بہت اچھا ہے۔سوریا کمار یادیو نے مزید کہا کہ ہارڈک پانڈیا اور جسپریت بمرا نے پہلی گیند سے ہی شاندار بولنگ کی۔ انہوںنے کہاکہ اس پچ کا ہم نے پورا فائدہ اٹھایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں