لاہور(رپورٹنگ آن لائن )معاشی تھنک ٹینک نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک نے ایک سال میں انٹر بینک مارکیٹ سے7 ارب 76 کروڑ ڈالر خریدے ہیں۔
ٹاپ لائن ریسرچ کی رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک نے انٹربینک مارکیٹ سے خریداری جون 2024 سے مئی 2025 کے دوران کی۔ اس دوران پانچ ارب 70 کروڑ ڈالر قرضوں اور سود کی ادائیگی پر خرچ کئے گئے جبکہ زرمبادلہ کیذخائر میں نیٹ دو ارب دس کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔
رپورٹ کے مطابق صرف مئی 2025 میں انٹربینک مارکیٹ سے 52 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی خریداری کی گئی۔









