180

اسٹیٹ بنک آف پاکستان کا کرونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر عید کے موقع پر نئے نوٹوں کے اجراء کو روکنے کا فیصلہ

بہاولنگر(رپورٹنگ آن لائن) اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے کرونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر عید کے موقع پر نئے نوٹوں کے اجراء کو روکنے کا فیصلہ کیا ہے ذرائع کے مطابق کرونا بے قابو ہورہا ہے وباء نے اپنے پنجے گاڑھنا شروع کردیئے ہیں ان حالات میں نئے نوٹوں کا اجراء اور ان کے حصول کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوتی ہے جس سے اس کے پھیلاؤ میں اضافے کا اندیشہ جس کو مد نظر رکھتے ہوئے اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے نئے نوٹوں کے اجراء پر پابندی پر غور شروع کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں