اسٹیو اسمتھ 64

اسٹیو اسمتھ کان کے اندرونی حصے میں تکلیف کے باعث فٹنس ٹیسٹ میں ناکام رہے

ایڈیلیڈ(رپورٹنگ آن لائن)آسٹریلیا کو تیسرے ایشیز ٹیسٹ سے قبل بڑا دھچکا لگ گیا کیونکہ اسٹیو اسمتھ کو کان میں مسئلے کے باعث ٹیم سے باہر ہونا پڑا۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق اسٹیو اسمتھ کان کے اندرونی حصے میں تکلیف کے باعث فٹنس ٹیسٹ میں ناکام رہے اور ٹاس سے صرف 20 منٹ قبل میدان چھوڑ کر روانہ ہوگئے۔ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق اس صورتحال کے بعد آخری لمحات میں عثمان خواجہ کو سکواڈ میں واپس بلا لیا گیا ہے۔

ٹاس کے موقع پر کپتان پیٹ کمنز نے کہا کہ اسٹیو اسمتھ نے کوشش کی لیکن وہ اس میچ کے لیے فٹ محسوس نہیں کر رہے تھے اس لیے وہ گھر واپس جا نے کا فیصلہ کیا، ہم خوش قسمت ہیں کہ ہمارے پاس عثمان جیسا تجربہ کار کھلاڑی موجود ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں