فواد چوہدری

اسٹیبلشمنٹ بلوچستان کا مسئلہ حل نہیں کر سکی، سیاسی قوتوں کو واپس کر دینا چاہیے ‘ فواد چوہدری

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ بلوچستان کا مسئلہ حل نہیں کر سکی اب اس کو سیاسی قوتوں کو واپس کر دینا چاہیے،سب سے بڑا سانحہ بلوچستان کا ہوا ہے، 120 لوگ ابھی تک اغوا ء ہیں، بلوچستان میںکسی سیاسی پارٹی کا حصہ نہیں.

بلوچستان طویل عرصے سے اسٹیبلشمنٹ کے پاس ہے،صدر آصف زرداری آل پارٹیزکانفرنس بلائیں، بانی پی ٹی کی شرکت لازمی یقینی بنائیں، بانی پی ٹی آئی کے بغیر آل پارٹی کانفرنس کامیاب نہیں کی جا سکتی۔

لاہورہائیکورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے تمام سیاسی جماعتیں اختلافات ختم کر کے ایک پیج پر آ جائیں، نواز شریف ، شہباز شریف ، آصف زرداری اور بانی پی ٹی آئی مل کر بلوچستان کو سنبھالیں، پوری قوم اکٹھی ہونی چاہیے ورنہ حالات ہاتھ سے نکل جائیں گے۔

پاکستان سفر کر رہا ہے، ہم قومی حکومت کی طرف بڑھیں اور فوری قومی حکومت بنائیں، قومی حکومت بنا کر الیکشن کی طرف جائیں۔