محمد آصف 36

اسنوکر کا عالمی چیمپئن بنے 2 ماہ ہوچکے لیکن وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سمیت کسی نے پوچھا تک نہیں

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)اسنوکر کے عالمی چیمپئن محمد آصف نے سارک ٹائٹل جیتنے کے بعد شکوہ کردیا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں محمد آصف نے کہا کہ اسنوکر کا عالمی چیمپئن بنے 2 ماہ ہوچکے ہیں لیکن وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سمیت کسی نے پوچھا تک نہیں ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر اسنوکر پلیئرز کو ایسے نظر انداز کیا گیا تو نئے پلیئرز کیسے آئیں گے؟محمد آصف نے کہا کہ کوئی ایسا کام نہیں ہوا جس سے مجھے حوصلہ ملے، ساری توجہ کرکٹ کو دی جاتی ہے، ہم بھی چاہتے ہیں ہمیں سراہا جائے اور انعام دیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں