اسلام آباد ہائی کورٹ

اسلام آباد ہائی کورٹ کا جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر کیلئے وفاقی حکومت کو 30 روز میں کام شروع کرنیکا حکم

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر کیلئے وفاقی حکومت کو 30 روز میں کام شروع کرنے اور وفاقی دارالحکومت میں جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر کے لئے وزارت داخلہ، قانون اور منصوبہ بندی سیکرٹریز کی کمیٹی بنانے کا حکم دے دیا اور کہا کہ بیوروکریٹک مسائل میں نہ الجھائیں، 30 روز میں کام شروع ہونا چاہیے۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ ایگزیکٹو کے کام میں مداخلت نہیں کرنا چاہیتے، لیکن بنیادی حقوق سلب نہیں ہونے دینگے، ضلع کچہری کی صورتحال، سائلین کے بنیادی حقوق کا مقدمہ ہے، وزیر اعظم اور حکومت پر اعتماد ہے کہ سائلین کا مسئلہ حل کرینگے۔

سیکرٹری وزارت قانون و انصاف نے بتایا کہ جوڈیشل کمپلیکس کا پی سی ون آج منظور ہو جائے گا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے وکلا کمپلیکس کی تعمیر کے لیے ہونے والی پیشرفت اور خصوصی عدالتوں کے ملازمین کے انتظامی کنٹرول پر آگاہ کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت کا کہنا تھا کہ خصوصی عدالتوں کے جج صاحبان آرڈر لکھواتے ہیں لیکن ملازمین کہتے ہیں ہم چائے پینے جا رہے ہیں۔