اسلام آباد ہائیکورٹ 211

اسلام آباد ہائیکورٹ کا سیکٹر ایف ایٹ کچہری میں تمام غیر قانونی تعمیرات اور غیر قانونی وکلاءکے چیمبرز گرانے کا حکم

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ کا تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف فیصلہ، اسلام آباد کے سیکٹر ایف ایٹ کچہری میں تمام غیر قانونی تعمیرات اور غیر قانونی وکلاءکے چیمبرز گرانے کا حکم۔

منگل کو اسلام آباد ہائیکورٹ کا تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف فیصلہ، کچہری میں تمام غیر قانونی تعمیرات اور غیر قانونی وکلاءچیمبرز گرانے کا حکم، عوامی مقامات اور فٹبال گراﺅنڈ سے تمام غیر قانونی تعمیرات اور وکلاءچیمبرز بھی گرانے کا حکم، اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف ایٹ کے رہائشی شہباز بٹ کی تجاوزات کے خلاف درخواست منظور کرلی،

فیصلے میں سرکاری زمین پر قائم وکلاءچیمبرز کو غیر قانونی قرار دیا، فیصلے میں مزید بتایا گیا کہ اسلام آباد کے سیکٹر ایف ایٹ میں وکلاءکے غیر قانونی چیمبرز قائم ہیں، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی سربراہی میں لارجر بینچ نے فیصلہ سنایا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں