اسلام آباد ہائی کورٹ 127

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کرکٹ گرانڈز نجی کمپنیزکو دینے سے روک دیا،سماعت 25 ستمبر تک ملتوی

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس سرداراعجازاسحاق نے کرکٹ گرانڈز نجی کمپنیزکو دینے سے متعلق سٹے آرڈرجاری کردیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق چیئرمین ایم سی آئی سردارمہتاب کی حکم امتناع کی درخواست منظور کرتے ہوئے میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو کرکٹ گرانڈز کرائے پر دینے سے روک دیا۔ ایم سی آئی نےکرکٹ گرانڈزمیں مفت کرکٹ ختم کرنےکا منصوبہ بنایا تھا۔

وکیل قاضی عادل نے عدالت کو بتایا کہ کرکٹ گرانڈز آٹ سورس کرنے سے شہریوں کو رقم دے کر کرکٹ کھیلنے کی اجازت ملتی تاہم ایڈمنسٹریٹر ایم سی آئی کے پاس گرانڈز آٹ سورس کرنے کا اختیار نہیں۔ کیس کی سماعت 25 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔ ایم سی آئی نے گزشتہ دنوں کرکٹ گرانڈز سے متعلق ٹینڈر جاری کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں