اسلام آباد ہائی کورٹ 123

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالت کی پیشگی اجازت کے بغیر شیر افضل مروت کی گرفتاری سے روک دیا

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) عدالت نے کورٹ کی پیشگی اجازت کے بغیر تحریک انصاف کے لیگل ٹیم کے رکن شیر افضل مروت کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔ پی ٹی آئی لیگل ٹیم کے رکن شیر افضل مروت کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی، پٹیشنر شیر افضل مروت اپنے وکیل قاضی عادل ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔

دوران سماعت عدالت نے پولیس سمیت دیگر فریقین سے شیر افضل مروت کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کر لیں، عدالت نے کہا کہ یہ بھی بتائیں کہ شیر افضل مروت کا نام ای سی ایل میں تو شامل نہیں۔ بعدازاں جسٹس ارباب محمد طاہر نے پیشگی اطلاع کے بغیر شیر افضل مروت کو گرفتار نہ کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت جمعہ تک ملتوی کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں