ویکسی نیشن مراکز 132

اسلام آباد کے ویکسی نیشن مراکز 14 اگست کو کھلے رہیں گے

اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن)صوبائی دارالحکومت اسلام آباد کے ویکسی نیشن مراکز 14 اگست کو کھلے رہیں گے ،تاہم 9 اور 10 محرم کو تمام ویکسی نیشن مراکز بند رہیں گے۔محکمہ ضلعی صحت اسلام آباد کے مطابق ویکسی نیشن مراکز پر 14 اگست کو سرکاری تعطیل نہیں ہوگی، تمام ویکسی نیشن مراکز اور ماس ویکسی نیشن سینٹر میں معمول کے مطابق ویکسی نیشن کا عمل جارہی رہے گا۔محکمہ صحت کے مطابق محرم کی سرکاری چھٹیوں کے باعث اسلام آباد کے تمام ویکسین نیشن مراکز 9 اور 10 محرم کو بند رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں