محسن نقوی 22

اسلام آباد میں ایک ماہ کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ مفت کرنے کا اعلان

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ کل سے اسلام آباد میں تمام پبلک ٹرانسپورٹ آئندہ 30 روز کے لیے مفت کر دی جائے گی۔

محسن نقوی کے مطابق یہ اقدام وزیراعظم کی ہدایت پر عوامی ریلیف کے لیے اٹھایا گیا ہے، جبکہ اس سہولت کے اخراجات وزارت داخلہ برداشت کرے گی۔

انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے کے لیے تقریباً 35 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں تاکہ شہریوں کو مہنگائی کے دوران سفری سہولت فراہم کی جا سکے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ یہ اقدام عوام کو فوری ریلیف دینے کے لیے کیا گیا ہے اور اس سے روزمرہ سفر کرنے والے افراد کو نمایاں فائدہ پہنچے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں