طیب اردوان 20

اسلام آباد مذاکرات پائیدار امن کیلئے استعمال ہونا چاہیے، ترک صدر

انقرہ(رپورٹنگ آن لائن)ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہونے والے امریکا ایران مذاکرات کو پائیدار امن کے لیے استعمال ہونا چاہیے۔ترک صدارتی دفتر کے مطابق اردوان نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔انہوں نے کہا کہ مذاکرات کو دیرپا امن کے حصول کے لیے انتہائی حد تک استعمال کیا جانا چاہیے۔

ترک صدر کا کہنا تھا کہ انتہائی اہم ہے کہ مذاکراتی عمل کو نقصان پہنچانے والوں کو موقع نہ دیا جائے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نئے امن عمل میں ترکیے ہر طرح کی مدد کے لیے تیار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں