اہلکار گرفتار 166

اسلام آباد ایئرپورٹ‘ منی لانڈرنگ میں ملوث ایوی ایشن اہلکار گرفتار

کراچی(رپورٹنگ آن لائن) اسلام آبادانٹرنیشنل ایئرپورٹ پراےایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے منی لانڈرنگ میں ملوث سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ملازم کو گرفتار کر لیا۔ترجمان کے مطابق سی اے اے کے فائراسسٹنٹ سے 1کروڑ 72 لاکھ مالیت کی غیرملکی کرنسی برآمد کی گئی ہے۔

برآمد کرنسی میں70ہزار یورو، 56ہزار 500سعودی ریال شامل ہیں جب کہ 8 ہزار یواےای درہم بھی ملزم کے قبضے سے برآمد ہوئے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم گل نواز عباسی نے دبئی جانے والے2 مسافروں کا ریپڈ پی سی آرٹیسٹ کرایا تو اہلکار کو انٹرنیشنل ایرائیول سے ڈیپارچر جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا، اہلکار دبئی جانےوالے مسافروں کوغیرملکی کرنسی پہنچانا چاہتا تھا۔

گل نوازعباسی سی اے اے کاکنٹریکٹ ملازم ہے جسے معطل کر دیا گیا ہے۔ ملزم نے مجرمان کی سہولت کاری کیلئے سروس پاس کاغلط استعمال کیا ملزم غیرقانونی سرگرمی میں ملوث تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں