زیمبیا 18

اسلامی تعاون تنظیم، اسلامی دنیا کے ساتھ چین کے تعلقات کو فروغ دینے کا ایک اہم پُل ہے، چینی وزیر خا رجہ

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور وزیرِ خارجہ وانگ ای نے اسماعیل ولد شیخ احمد کو اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل منتخب ہونے پر تہنیتی پیغام بھیجا ہے ۔

وانگ ای نے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم، اسلامی دنیا کے ساتھ چین کے تعلقات کو فروغ دینے کا ایک اہم پُل ہے۔ حالیہ برسوں میں فریقین کی مشترکہ کوششوں سے باہمی تعلقات مسلسل گہرے اور مضبوط ہوئے ہیں اور ایک دوسرے کے بنیادی مفادات سے متعلق امور پر باہمی حمایت جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین اسلامی تعاون تنظیم کے ساتھ تعلقات کے فروغ کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ سیکریٹری جنرل کے ساتھ مل کر اسلامی تعاون تنظیم اور اسلامی دنیا کے ساتھ چین کے تعلقات میں مزید ترقی کے لیے کوشش کرنے کے خواہاں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں