اسسٹنٹ کمشنر 10

اسسٹنٹ کمشنر چوہدری رب نواز کا عوامی شکایت پر ڈی ایچ کیو ہسپتال کے پارکنگ سٹینڈ میں اوور چارجنگ کے خلاف سخت ایکشن

اوکاڑہ

( شیر محمد)

پارکنگ فیسوں کی مد میں لوگوں سے زائد پیسے وصول کرنے والا اہلکار موقع پر گرفتار کر لیا گیا، اس موقع پر ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے، اسسٹنٹ کمشنر چوہدری رب نواز کے زائد پارکنگ فیس چارج کرنے والے اہلکار کے خلاف مقدمے کے اندراج کے احکامات جاری کر دیے،

اسسٹنٹ کمشنر چوہدری رب نواز نے کہا کہ ہسپتال کی پارکنگ میں عوام الناس سے لوٹ مار ناقابل برداشت فعل ہے، پارکنگ فیسوں کی شکایات کا ازالہ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور عوام سے دھوکہ دہی کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں