عمران جعفر

اسسٹنٹ کمشنر جھنگ عمران جعفر قتل کیس کا فیصلہ.ملزمان باپ بیٹا کو سزا۔۔

جعفر بن یار

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جھنگ امجد نذیر چوہدری نے اسسٹنٹ کمشنر عمران جعفر کے قتل کیس مقدمہ نمبر 543/21 تھانہ لنگرانہ کی سماعت کی۔سیشن جج نے قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کے قتل میں ان کے دو قریبی رشتہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

جرم ثابت ہونے پر ملزم سہیل اصغر کو سزائے موت اور پانچ لاکھ جرمانہ کی سزا سنا دی گئی۔جبکہ مقدمہ میں شریک جو ملزم سہیل کا باپ تھا۔

ملزم اصغر علی کو عمر قید اور پانچ لاکھ جرمانہ کی سزا سنا دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ اسسٹنٹ کمشنر جھنگ عمران جعفر کو 5 دسمبر 2021 کو اپنے گھر چھٹی پر آئے ہوئے ان کے سگے چچا اور اسکے بیٹے نے معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔