دمشق 61

اسرائیل کی دمشق کے نواحی علاقے پر بم باری،خلیج تعاون کونسل کی جانب سے مذمت

تل ابیب (رپورٹنگ آن لائن)خلیج تعاون کونسل کے سکریٹری جنرل جاسم البدیوی نے دمشق کے نواحی علاقے پر اسرائیلی بم باری کی شدید اور سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اس حملے کے نتیجے میں متعدد شہری جاں بحق اور زخمی ہوئے۔البدیوی کا کہنا تھا کہ شام کی سرزمین پر اسرائیل کی مجرمانہ خلاف ورزیاں جاری رہنے سے خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے اور استحکام و سلامتی کے قیام کی کوششیں متاثر ہو رہی ہیں۔سکریٹری جنرل نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اسرائیلی حملوں کے تسلسل کو روکنے کے لیے فوری اور ذمے دارانہ اقدام کرے، تاکہ اس بڑھتی ہوئی کشیدگی کو مزید سنگین سطح تک پہنچنے سے روکا جا سکے۔ یہ علاقائی اور بین الاقوامی امن کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔

نے شام کی علاقائی سالمیت کے تحفظ، اس کی خود مختاری اور استحکام کے احترام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خطے میں سلامتی اور استحکام کو فروغ دینا نا گزیر ہے. اور یہ سب بین الاقوامی قانون کے اصولوں اور اقوامِ متحدہ کے منشور کی دفعات کے مطابق ہونا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں