تل ابیب (رپورٹنگ آن لائن )اسرائیلی حکام کی طرف سے غزہ میں بد امنی کے واقعات کے پیش نظر اقوام متحدہ کو اجازت دی گئی ہے کہ وہ اب غزہ میں زیادہ آلات حتی کہ اقوام متحدہ کے کارکنوں کے تحفظ کے لیے اسلحے کے ساتھ ساتھ آرمڈ وھیکلز بھی لا سکے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس اجازت کا فوری اطلاق ہو گیا ہے اور اقوام متحدہ کے مطابق اس سلسلے میں عمل بھی شروع ہو گیا ہے۔
یہ پیش رفت غزہ میں جنگ بندی کے لیے مذاکرات میں آنے والے تعطل اور ان خبروں کے درمیان سامنے آئی ہے کہ غزہ میں کئی ملکوں نے اپنے فوجی دستوں کو امن فوج کے تحت بھیجنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ نیز اقوام متحدہ کے مطابق اس معاملے کی منظوری اسرائیل نے پچھلے ماہ کے اواخر میں ہی دے دی تھی۔