تہران (رپورٹنگ آن لائن)ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف ایرانی مزاحمت جاری رہے گی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے کہا کہ دشمن کو خبردار کرتے ہیں۔
قبضے، جبر اور جارحیت کے خلاف مزاحمت کبھی نہیں رکے گی۔ جب تک ہمارے مقاصد پورے نہیں ہوتے جدوجہد و مزاحمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔