سعودی وزیرخارجہ

اسرائیل کو غزہ اور مغربی کنارے میں صریح جرائم کے لیے جوابدہ ہونا چاہیے،سعودی عرب

ریاض(رپورٹنگ آن لائن)سعودی عرب کی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ بین الاقوامی برادری کو چاہیے کہ وہ اسرائیل کو غزہ کی پٹی اور مشرقی یروشلم سمیت مقبوضہ مغربی کنارے میں اس کی صریح خلاف ورزیوں اور جرائم پر جواب طلبی کرے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب کہ مملکت کے وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان عرب وزرا کے ایک وفد کی قیادت کر رہے تھے .

جس نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے کئی مستقل ارکان کے دارالحکومت کا دورہ شروع کیا۔عرب لیگ کے وزرائے خارجہ جن میں اردن، فلسطینی اور مصری وزرا شامل ہیں اور اسلامی تعاون تنظیم کے وزرا اس وقت غزہ کی جاری صورتِ حال پر بات چیت کے لیے بیجنگ میں ہیں۔