اسرائیل

اسرائیل کا خان یونس میں تیسری بار آپریشن، بمباری سے 81فلسطینی شہید، 200سے زائد زخمی

غزہ(رپورٹنگ آن لائن)اسرائیلی فوج نے خان یونس میں تیسری بار آپریشن شروع کردیا، مشرقی علاقے میں رہائشی عمارتوں اور بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر بمباری سے 81نہتے فلسطینی شہید جبکہ 200سے زیادہ زخمی ہوگئے۔اسرائیلی افواج نے لاکھوں بے گھر فلسطینیوں کو دوبارہ جبری بے دخلی کا حکم دے دیا جبکہ غزہ کے دیگر علاقوں میں بھی صیہونی افواج کے حملے جاری ہیں۔

غزہ شہر میں اقوام متحدہ امدادی ایجنسی کا قافلہ بھی اسرائیلی حملے کی زد میں آیا۔ادھر غزہ میں مزید دو اسرائیلی یرغمالی ہلاک ہوگئے، اسرائیلی فوج نے یرغمالیوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی، غزہ میں دستی بم دھماکے میں ایک اسرائیلی فوجی افسر ہلاک ہو گیا۔دوسری جانب لبنان سے حزب اللہ نے اسرائیل کے فوجی بنکرز کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا۔