کراچی (رپورٹنگ آن لائن)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ اسرائیل کا ایران پر حملہ بدترین دہشت گردی ہے۔
اپنے بیان میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے ایران پر ہونے والے اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی دہشت گردی کا دائرہ بڑھ رہا ہے۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ امریکی سرپرستی میں اسرائیل کا آگ اور خون کا کھیل جاری ہے۔