برلن (ر پورٹنگ آن لائن )جرمنی کے صدر فرانک والٹر اشٹائن مائر نے اسرائیلی حکومت سے کہا ہے کہ وہ فلسطین کے ساتھ مل کر مشرق وسطی تنازعہ کا حل تلاش کرے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اشٹائن مائر کے بقول اس کے بغیر مشرق وسطی کا مستقبل اچھا نہیں ہوسکتا۔ صدر اشٹائن مائر نے یہ بات اپنے اسرائیل کے دورے سے قبل ایک اسرائیلی روزنامہ سے گفتگو میں کہی۔
اسرائیل فلسطین تنازعہ میں جرمنی دو ریاستی حل کا حامی ہے۔ اسرائیل میں جرمن صدر کی اسرائیلی وزیر اعظم منصب نیفتالی بینیٹ اور اسرائیلی وزیر خارجہ یائیر لیپیڈ سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔