تل ابیب (رپورٹنگ آن لائن)حماس نے اسرائیل کے بارے میں حالیہ مذاکرات کے بعد کہا ہے کہ اسرائیل غزہ کی پٹی پر اپنا فوجی قبضہ برقرار رکھنا چاہتا ہے۔
یہ بات حماس کی طرف سے کہی گئی ہے۔حماس نے اس موقع پر یہ بھی واضح کیا کہ اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے یہ کیے جانے والے دعوے کہ جنگ بندی کے لیے مذاکرات میں پیش رفت ہو رہی ہے درست نہیں ہیں۔حماس کے سیاسی بیورو کے رہنما باسم نعیم کا غیرملکی ٹی وی سے بات چیت میں کہاکہ اسرائیل نے ابھی تک ایسا کوئی نیا نقشہ یا نظر ثانی شدہ نقشہ پیش نہیں کیا جس سے لگتا ہو کہ اسرائیل غزہ سے اپنی فوج کو نکالے گا۔
اس وقت پورے غزہ کا فوجی قبضہ اسرائیل کے پاس ہے۔ جو کچھ زمین پر ہو رہا ہے وہ اسرائیلی ارادوں اور منصوبوں کو صاف واضح کر رہا ہے کہ وہ غزہ پر اپنا قبضہ برقرار رکھے اور اسے لمبے عرصے تک پھیلادے۔انہوں نے مزید کہا اس سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ قابض گروہ نہیں چاہتا کہ وہ فوج کو واپس لے جائے اور غزہ میں جنگ کو بند کرے۔ جو کچھ وہ مذاکرات کی میز پر بتا رہا ہے یا میڈیا کو بتا رہا ہے وہ اس کے بالکل برعکس ہے جو زمین پر ہو رہا ہے۔









