صدر السیسی 144

اسرائیلی وزیراعظم کامصرکاپہلا سرکاری دورہ؛صدر السیسی سے ملاقات

تل ابیب (رپورٹنگ آن لائن )اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے اپنے پہلا دورہ مصر کے موقع پر مصر کے صدرعبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی ہے اور اسرائیل اور فلسطین کے دیرینہ تنازع اور دوطرفہ تعلقات کے بارے میں بات چیت کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مصر کے ایوان صدر نے ایک بیان میں کہاکہ دونوں لیڈروں نے اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان امن عمل کی بحالی کے طریقوں کے علاوہ دوطرفہ اورعلاقائی معاملات پربھی بات چیت کی ہے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم اور مصری صدر غزہ کی پٹی کی تازہ صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کرنے والے تھے۔مصر کی ثالثی کے نتیجے میں مئی میں اسرائیل اور حماس کے درمیان گیارہ روزہ مسلح تنازع کے بعد جنگ بندی ہوئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں