نیویارک(رپورٹنگ آن لائن )اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ انہیں اسرائیلی پارلیمنٹ کی منظور کردہ اس قرار داد سے مایوسی ہوئی ہے جو فلسطینی ریاست کے قائم کرنے کے خلاف منظور کی گئی ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن دجارک نے ان کے جذبات کی عکاسی کرتے ہوئے بیان میں کہاکہ آپ اس طرح ووٹ کے ذریعے دوریاستی حل کو رد نہیں کر سکتے ۔
اس لیے سیکرٹری جنرل کینیسٹ کے اس فیصلے سے بہت مایوسی ہوئی ہے۔انہوں نے دو ریاستی حل کو ہی ایسا ایک پائیدار راستہ قرار دیا جو اسرائیل اور فلسطینیوں کو امن اور استحکام کی طرف لے جا سکتا ہے۔