اسٹرائیکر 53

اسرائیلی فٹبالر و اسٹرائیکر شان ویسمن کو غزہ کیخلاف بیان بازی کا خمیازہ بھگتنا پڑ گیا

غزہ/برلن(رپورٹنگ آن لائن)اسرائیلی فٹبالر و اسٹرائیکر شان ویسمن کو غزہ کے خلاف بیان بازی کا خمیازہ بھگتنا پڑ گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی اسٹرائیکر کو اسپینش کلب گریناڈا سے جرمن کلب فورٹونا ڈسلڈورف ٹرانسفر ہونا تھا، انہیں جرمن فٹبال فینز کے شدید دباؤ کے بعد کلب نے سائن نہیں کیا۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی اسٹرائیکر ویسمن نے غزہ کے خلاف 200 سے زائد سوشل میڈیا پوسٹ کی تھیں.

سوشل میڈیا پر ویسمن نے کہا تھا کہ فوج غزہ کو نقشے سے مٹادے، 200 ٹن بم گرائے۔اس حوالے سے جرمن فٹبال فینز کے دباؤ پر جرمن کلب ڈسلڈرف کو معاہدہ روکنا پڑا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں