غزہ (ر پورٹنگ آن لائن)اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ اس کا ایک چھوٹا جاسوس ڈرون طیارہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کاروں نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔اسرائیلی فوج کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کاروں نے ہمارا ایک ڈرون اتار لیا ہے تاہم انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈرون کے فلسطینی مزاحمت کاروں کے قبضے میں جانے سے حساس معلومات کے چوری ہونے کا اندیشہ نہیں ہے۔ادھر غزہ میں فلسطینی مزاحمتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مزاحمت کاروں نے اسرائیل کا ایک جاسوس ڈرون طیارہ مار گرایا ہے تاہم ذرائع نے اس حوالے سے مزید تفصیل نہیں بتائی۔
اشتہار
179
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل









