یائر لیپڈ 118

اسرائیلی اپوزیشن رہنما نے غزہ کو 8 سال تک مصر کے زیر کنٹرول کرنے کی تجویز پیش کر دی

تل ابیب (رپورٹنگ آن لائن)اسرائیل کے اپوزیشن رہنما یائر لیپڈ نے تجویز کیا ہے کہ غزہ کی پٹی تقریبا 8 سال کے لیے مصر کے کنٹرول میں دے دی جائے اور اس کے بدلے میں مصر کو قرضوں کے معاملے میں بھاری ریلیف دیا جائے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ مسئلہ کا حل یہی ہے کہ مصر غزہ کی پٹی کی انتظامی ذمہ داری قبول کرے۔ یہ مدت کم از کم 8 سال تک ہونی چاہیے اور بڑھا کر 15 سال بھی کی جا سکتی ہے۔

وہ اسرائیل کے انتہا پسندوں کے دفاعی فورم ‘فانڈیشن فار ڈیفنس آف ڈیموکریسی'(ایف ڈی ڈی)نامی تھنک ٹینک سے واشنگٹن میں گفتگو کر رہے تھے تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ اس تجویز کے بعد امریکی منصوبے کے مطابق غزہ کے لاکھوں فلسطینیوں کو مصر منتقل کرنے کا کیا معاملہ رہے گا۔

آیا مصر فلسطینیوں پر غزہ کے اندر ہی حکمرانی کرے گا یا انہیں اپنے ہاں بھی منتقل کر سکے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں