شیخ رشید

اسحق ڈار کے ساتھ فضل الرحمان بھی آئی ایم ایف کو آنکھیں دکھانے لگے ہیں، شیخ رشید

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا کہ اسحاق ڈار کے ساتھ مولانا فضل الرحمان بھی آئی ایم ایف کو آنکھیں دکھانے لگے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوںنے کہاکہ مفتاح اسماعیل اور اسحاق ڈار دونوں نااہل ثابت ہوئے جن کی نااہلی کی سزا عوام بھگت رہے ہیں۔

شیخ رشید احمد نے کہاکہ عمران خان مطمئن ہیں اور الیکشن منوا کے رہیں گے، وہ اسمبلیوں کی تحلیل بھی الیکشن کے اعلان کے انتظار میں 30 دسمبر تک لے کر گئے ہیں۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ کاروبار تو بند ہی تھا انتقام میں سینٹورس مال بھی بند کرا دیا گیا۔