اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے گزشتہ رات مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق مصری وزیرِ خارجہ عبدالعاطی نے اسلام آباد میں حالیہ چار وزرائے خارجہ کے اجلاس کے دوران پرتپاک مہمان نوازی پر نائب وزیرِ اعظم کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے پاکستان اور چین کے پانچ نکاتی اقدام کو بھی سراہا جس کا مقصد بات چیت کو فروغ دینا اور تنازعہ کے حل کی راہ ہموار کرنا ہے۔ دونوں رہنمائوں نے پاکستان اور مصر کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا اور قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔









