اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی جس دوران علاقائی صورتحال بارے تبادلہ خیال کیا۔
جمعرات کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر وزارت خارجہ کے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماں نے تازہ ترین علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور اس بات پر زور دیا کہ تمام مسائل کے حل کے لیے مکالمہ اور سفارت کاری ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔
دونوں رہنماں نے مکالمے کے فروغ اور کشیدگی میں کمی کے لیے کوششوں کی مسلسل حمایت کے عزم کا اعادہ کیا اور باہمی دلچسپی کے تمام امور پر قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔









