اسحاق ڈار 31

اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے ٹیلی فون رابطہ، غزہ اور فلسطین سمیت حالیہ علاقائی پیش رفتوں کا جائزہ لیا

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے گزشتہ رات سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفون پر گفتگوکی۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق دونوں رہنمائوں نے غزہ اور فلسطین سمیت حالیہ علاقائی پیش رفتوں کا جائزہ لیا۔

دونوں رہنمائوں نے خطے میں امن و استحکام کے لئے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں