ترکیہ 30

اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ کو فون ، خطے کی تازہ صورتحال پر گفتگو

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے گزشتہ رات ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان سے خطے کی تازہ صورتحال پر ٹیلیفونک گفتگو کی۔

جمعرات کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم نے کشیدگی میں کمی کے لیے مسلسل سفارتی کوششوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے امن و علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے گفتگو کے دوران باہمی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں