اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے ٹیلیفون پر گفتگو کی اور باہمی دلچسپی کے امور بارے تبادلہ خیال کیا۔
منگل کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے اسلام آباد میں چار ملکوں کے وزرائے خارجہ کی ملاقات کیلئے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران مہمان نوازی کی تعریف کی۔
دونوں رہنمائوں نے پاک ترک دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کا اعادہ کرتے ہوئے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔









