ترکیہ 41

اسحاق ڈار سے ترک وزیر خارجہ ہاکان فدان کی ملاقات،رایران سمیت علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار سے ترکیہ کے وزیرِ خارجہ ہاکان فدان نے اتوار کو یہاں ملاقات کی۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اورایران سمیت علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے امن و استحکام کے لیے مذاکرات، کشیدگی میں کمی، سفارت کاری اور ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں